خانقاہِ فراہی

مصنف : محمد صدیق بخاری

سلسلہ : خصوصی صفحات

شمارہ : اکتوبر 2004

            دین کا مقصد تزکیہ نفس ہے ۔ آخرت کی کامیابی کی ضمانت انہی لوگوں کے لئے ہے جو اس دنیا میں اپنا تزکیہ کر لیں۔کسی چیزکے مقصد قرار پانے کا بدیہی تقاضایہ ہوتا ہے کہ اسے ہر حال میں ترجیح دی جائے۔ ضروریات کو مقصد پر قربان کیا جائے نہ کہ مقصد کو ضرورت پر۔

            تزکیہ کا موضوع اپنی اہمیت کے اعتبار سے اس قابل تھا کہ اسے ہم تمام موضوعات پر ترجیح دیتے لیکن عملی صورتِ حال اس کے بالکل بر عکس ہے۔ چنانچہ اس سمت منظم کوششیں کرنے کے لئے خانقاہِ فراہی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

مقاصد:

تصنیف و تالیف:

۱۔ قرآن و سنت کے مشمولات کو آسان فہم انداز میں عوام تک پہنچانے کیلئے لٹریچر تیار کرنا

۲۔ اس لٹریچر کی تیار ی کیلئے علما او رسکالر حضرات کی مالی معاونت کرنا

۳۔ اس سے قبل جو تحریری کام اس ضمن میں ہو چکا ہے اس سے قرآن وسنت کی روشنی میں استفاد ہ کرنا

۴۔ اس ضمن میں تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا

۵۔ تزکیہ کے متعلق رائج تصورات کی غلطیوں کو بغیر کسی کی تحقیر و تنقیص کے واضح کرنا

ابلاغ:

۱۔ لٹریچر کی وسیع پیمانے پر اشاعت و تقسیم کا اہتمام کرنا

۲۔ تزکیہ نفس کے موضوع پر مختلف اجتماعات کرنا

۳۔ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو اس مقصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کرنا

۴۔ تزکیہ نفس میں حائل نفسیاتی رکاوٹوں کودور کرنے کیلئے عملی تربیت کا ا ہتمام کرنا

بہبود:

۱۔ ضرورت مند طلبا ’نادار مریضوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کی مالی اعانت

۲۔ انسانوں میں باہمی محبت’ برداشت’ اوررواداری کو پروان چڑہانے کی کوشش کرنا

اگر آپ ان مقاصد سے اتفاق رکھتے ہیں توخانقاہِ فراہی کے پیغام کو پھیلائیے اور اس کے ساتھ علمی’ عملی اور مالی تعاون کیجیے۔ رابطہ

 محمد صدیق بخاری۔ ۵۳ وسیم بلاک حسن ٹاؤن ملتان روڈ لاہور۔

فون ۴۱۳۷۶۶۴۔۰۳۰۰