خانقاہِ فراہی

مصنف : محمد صدیق بخاری

سلسلہ : خصوصی صفحات

شمارہ : ستمبر 2004

دین کا مقصد تزکیہ نفس ہے ۔ آخرت کی کامیابی کی ضمانت انہی لوگوں کے لئے ہے جو اس دنیا میں اپنا تزکیہ کر لیں۔کسی چیزکے مقصد قرار پانے کا بدیہی تقاضایہ ہوتا ہے کہ اسے ہر حال میں ترجیح دی جائے۔ضروریات کو مقصد پر قربان کیا جائے نہ کہ مقصد کو ضرورت پر۔

تزکیہ کا موضوع اپنی اہمیت کے اعتبار سے اس قابل تھا کہ اسے ہم تمام موضوعات پر ترجیح دیتے لیکن عملی صورتِ حال اس کے بالکل بر عکس ہے۔ چنانچہ اس سمت منظم کوششیں کرنے کے لئے خانقاہِ فراہی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

مقاصد:

۱۔ تحریر و تقریر کے ذریعے تزکیہ نفس کی اہمیت کو اجاگر کرنا۔

۲۔ تزکیہ کے موضوع پر قرآن وسنت کی روشنی میں آسان فہم انداز میں لٹریچر تیار کرنا۔

۳۔اس لٹریچر کی تیار ی کیلئے علما او رسکالر حضرات کی مالی معاونت کرنا۔

۴۔ اس لٹریچر کی وسیع پیمانے پر اشاعت و تقسیم کا اہتمام کرنا۔

۵۔ تزکیہ نفس کے موضوع پر مختلف اجتماعات کرنا۔

۶۔ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو اس مقصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کرنا۔

۷۔ نوجوانوں اور طلبا کو اس طرف راغب کرنا اور سکولوں کالجوں کی سطح پر اس موضوع کے بارے میں مواد کو شاملِ نصاب کروانے کی کوشش کرنا ۔

۸۔ اس موضوع پر لوگو ں کی عملی تربیت کیلئے انتظامات کرنے کی کوشش کرنا۔

۹۔ اس موضوع پر تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرنا۔

۱۰۔ اس سے قبل جو تحریری و عملی کام اس ضمن میں ہو چکا ہے اس سے قرآن وسنت کی روشنی میں استفاد ہ کرنا۔

۱۱۔ اس موضوع پر دوسری زبانوں میں موجود لٹریچر اردو اور اردو لٹریچر کو دوسری زبانوں میں منتقل کرنے کی سعی کرنا

۱۲۔ ضرورت مند طلبا کی مالی اعانت کرنا۔

۱۳۔ معاشرے کے نادار طبقے کی مد د کرنے کی کوشش کرنا۔

۱۴۔ نادار مریضوں کی مالی اعانت کرنا۔

۱۵۔ لوگوں کا دکھ درد بانٹنے کی کوشش۔ ان کے مسائل سننا اور قرآن و سنت کی روشنی میں مشورہ کی فراہمی۔

۱۶۔ انسانوں میں باہمی محبت’ برداشت’ اوررواداری کو پروان چڑہانے کی کوشش کرنا۔

اگر آپ ان مقاصد سے اتفاق رکھتے ہیں توخانقاہِ فراہی کے پیغام کو پھیلائیے اور اس کے ساتھ علمی’ عملی تعاون کیجیے۔

رابطہ ۔ محمد صدیق بخاری۔ ۵۳ وسیم بلاک حسن ٹاؤن ملتان روڈ لاہور۔

فون ۴۱۳۷۶۶۴۔۰۳۰۰