امی مجھے پریوں کے دیس جانا ہے؟

مصنف : حیات نظامی

سلسلہ : نظم

شمارہ : نومبر 2005

 

امی ذرا جلدی سے
میرا بستہ دے دو
مجھے اسکول جانا ہے
کیوں بیٹے آج اتنی جلدی کیوں ہے
امی کل رات کو پریاں آئی تھیں
مجھے میٹھی میٹھی لوریاں سنائی تھیں
اور کہہ رہی تھیں کہ ہم تمہیں اپنے 
پروں پر بِٹھا کر آسمانوں کی سیر
کو لے جائیں گے 
امی کیا میں اسکول کی چھٹی کے
بعد پریوں کے دیس چلا جاؤں!
نہیں بیٹا! میں تمہارے ابو سے
پوچھ کر بتاؤں گی
تم پہلے اسکول سے سیدھے گھر آنا
اچھا امی !
ٹاٹا۔ خدا حافظ
اللہ حافظ۔ بیٹا!!!