دعاؤں کے لیے درخواست بخدمت مجاہد صاحب اور والدہ صاحبہ

مصنف : محمد صدیق بخاری

سلسلہ : دعا

شمارہ : فروری 2005

دعا فرما دیں کہ اللہ کریم جب تک زندہ رکھے اسلام پر زند ہ رکھے اور جب موت آئے تو ایمان پر آئے

اللہ کریم صحت کی دولت سے مالا مال رکھے اور کبھی کسی کا محتاج نہ کرے۔

اللہ کریم رزق حلال وافر مقدار میں عافیت اور سہولت سے نصیب فرمائے۔

اللہ کریم اولاد کونیک اور صالح بنائے اور اولاد کی آزمائش اور فتنے سے بچائے۔

اللہ کریم میر ی والدہ صاحبہ کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

اللہ کریم میرے ادارے اور رسالے کو بے مثال ترقی نصیب فرمائے۔

اللہ کریم مجھے اور میری اولاد کو دین کی خدمت کے لیے قبول فرمائے۔

اللہ کریم ایک با رپھر اپنے گھر کی حاضر ی نصیب فرمائے۔

 اللہ کریم تمام دنیاوی و اخروی شرور اور فتن سے محفوظ فرمائے او ر آخرت میں بخشش نصیب فرمائے۔

اللہ کریم آزمائشوں اور ہر شر سے محفوظ فرمائے رکھے اور حاسدین کے حسد ’ شریروں کے شر اور فتنہ پر دازوں کے فتنے سے بچائے رکھے۔

اللہ کریم اولاد کو دینی اور دنیاوی ترقیاں نصیب فرمائے اور ہمیں ان سے راحت نصیب فرمائے۔

یہ تمام دعائیں میر ی اہلیہ او ربچوں کے لیے بھی فرما دیں۔

براہ کرم ان مقامات پر یہ تمام دعائیں کرنانہ بھولیں اور نام لے کر دعا فرمائیں۔

مقام ملتزم پر ’ عرفات میں ’ دوران طواف ’ حطیم میں ’ دوران سعی ’ منی اور مزدلفہ میں’ وقت تہجد ’ مسجد نبوی میں خاص طور پر ریاض الجنۃ میں اور ریاض الجنۃ میں بھی ستون عائشہ کے پاس روضہ رسولﷺ پر نام لے کر ہماری طرف سے سلام بھی عرض کردیں۔

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو اور آپ کے سفر کو عافیت سہولت خیریت اور قبولیت والا بنائے۔ آمین!