نعت رسول کریمﷺ

مصنف : مسرور کیفی

سلسلہ : نعت

شمارہ : دسمبر 2016

 

 

نعتِ رسول کریم
دل سے جو آپ کا نہیں ہوتا 
وہ حقیقت سے آشنا نہیں ہوتا
عشق میں جو فنا نہیں ہوتا 
دل وہ پھر کام کا نہیں ہوتا
وہ خدا سے کبھی نہیں ملتا 
آپ سے جو ملا نہیں ہوتا
میں کراچی میں ، وہ مدینے میں
یہ کوئی فاصلہ نہیں ہوتا
ہر نبی یوں تو ہے نبی لیکن 
ہر نبی مصطفیٰ نہیں ہوتا
اشک ہوتے ہیں ترجماں دل کے 
لب پہ جب ماجرا نہیں ہوتا
میرے سرکار کی گلی کا رنگ 
میرے دل سے جدا نہیں ہوتا
اشک بہتے ہیں نعت ہوتی ہے 
میرے گھر میں بھی کیا نہیں ہوتا
ان سے مسرور کیا چھپاؤ گے 
ان سے کچھ بھی چھپا نہیں ہوتا
مسرور کیفی