نعت رسول کریمﷺ

مصنف : اشرف نقوی

سلسلہ : نعت

شمارہ : اکتوبر 2008

جو تمہارے غلام ہیں آقا
وہ جہاں کے امام ہیں آقا

 

میرے دامن میں نذر کرنے کو
بس درود و سلام ہیں آقا

 

میری ہستی کی تیرہ شب کے لیے
آپ ماہ تمام ہیں آقا

 

ایک پیالہ عطا ہو کوثر سے
ہم بہت تشنہ کام ہیں آقا

 

اپنی قسمت پہ کیوں نہ ناز کریں
ہم تمہارے غلام ہیں آقا

 

آپ سرور ہیں ، آپ ہی رہبر
آپ خیرالانام ہیں آقا

 

مشعل راہ سیرت اطہر
نقش نقش دوام ہیں آقا

 

ان کو تاثیر کچھ عطا کیجیے
لفظ اشرف کے خام ہیں آقا