نعت رسولِ کریمﷺ

مصنف : شاد مردانوی

سلسلہ : نعت

شمارہ : مئی2016

نعت رسولِ کریمﷺ
ذرہ ذرہ ، عشقم عشقم. صلی اللہ علیہ و سلم 
دھیرے دھیرے ، مدھم مدھم. صلی اللہ علیہ و سلم
باغ بغیچہ ، روح دریچہ ، ذہن کا غنچہ ، جسم کی کھیتی
قطرہ قطرہ ، شبنم شبنم. صلی اللہ علیہ و سلم.
کلمہ کلمہ، لفظ ومعنی، نوکِ قلم اور حرف کا پیکر
رقصاں رقصاں ، سرگم سرگم صلی اللہ علیہ و سلم
روزِ محشر داورِ محشر ڈھونڈ رہے ہیں مخزنِ ماثم
میں ہوں میں ہوں ، ہستم ہستم صلی اللہ علیہ و سلم
روضہ اطہر ، ارضِ مطہر ، بقعہ انور، یاد برابر
دریا دریا ، چشمم چشمم ، صلی اللہ علیہ و سلم
نعتِ محمد ، مدحِ احمد ، اللہ اللہ ، بخت کی رفعت 
میرے قلم سے ، شادم شادم ، صلی اللہ علیہ و سلم
شاد مردانوی