مسکرائیے

مصنف : محمد عبداللہ بخاری

سلسلہ : لطائف و ظرائف

شمارہ : فروری 2012

اللہ کا مہمان

ایک فقیر نے دروازے پر دستک دی

آدمی نے اندر سے پوچھ کون ؟

فقیر : اللہ کا مہمان .

یہ سن کر وہ آدمی فقیر کا ہاتھ پکڑ کر مسجد لے گیا ،

اور بولا آپکو غلطی ہوئی ہے . ۔اللہ کا گھر یہ ہے . .

 

ڈیڈ ایک گلاس پانی دو

سن : ڈیڈ ایک گلاس پانی دو

ڈیڈ : خود لو ۔۔

سن : پلیز دونا

ڈیڈ : اگر پھر مانگا تو تھپڑ دونگا

سن : جب تھپڑ مارنے آئیں تو پانی لیتے آنا۔

 

شیطان کی تین نشانیاں

 ۱۔  ایس ایم ایس ملتے ہی پڑھتا ہے ،

۲۔ پڑھتے ہوئے ہنستا ہے ،

۳۔ نیچے مت جانا۔

 

دعا

جو مجھے بھول جائے

اسکا موبائل ٹوٹ جائے

چارجر جل جائے

اسکی سم بلوک ہو جائے

مسڈ کال کرے تو ریسیو ہو جائے

کارڈ لوڈ کرے تو بیلنس ہی نہ آئے

ڈاکٹر نے آدمی سے پوچھا . . .

کیا آپ اور آپکی بیوی کا خون ایک ہی ہے ؟

آدمی نے کہا . .

کیوں نہیں؟ ضرور ہوگا ! پچاس سال سے میرا ہی خون پی رہی ہے نا۔

 

فادر بیٹی سے

باپ : بیٹی آج تم نے فون پر صرف 1 گھنٹہ بات کی ، تم نے تو کبھی 4 گھنٹے سے کم بات ہی نہیں کی.

بیٹی : پاپا یہ رونگ نمبر تھا۔

 

دوست شیخ سے

دوست شیخ سے مجھے اپنی انگوٹھی دے دو میں اس کو دیکھ کے تمہیں یاد کروں گا ۔

شیخ : تم یہ سوچ کے مجھے یاد کر لینا کہ میں نے انگوٹھی مانگی تھی اور اس نے نہیں دی۔

 

پانی اور لسی

مسافر : بیٹا آپ مجھے تھوڑا سا پانی پلا دینگے ؟

بچہ : اگر لسی ہوجائے تو ؟

مسافر : تب تو بہت ہی اچھا ہے .

مسافر نے 5 گلاس لسی پینے کے بعد بچے سے پوچھا کیا تمھارے گھر میں کوئی لسی نہیں پیتا ؟

بچہ : پیتے تو سب ہیں ، لیکن آج لسی میں مینڈک گر گیا تھا .

مسافر نے پیالا زمین پر دے مارا

بچہ روتے ہوئے بولا : امی انہوں نے پیالا توڑ دیا اب ہم کتے کو کس برتن میں پانی پلائیں گے۔۔۔

 

پھولوں کے ہار

آپریشَن سے پہلے ڈاکٹر نے پھولوں کے ہار منگوائے . . .

پیشنٹ : یہ کس لیے؟

ڈاکٹر : میرا فرسٹ آپریشَن ہے .

اگر کامیاب ہوا تو میرے لیے ورنہ تمہارے لیے

 

ایک روپے کے تین امرود

میمن: ارے آج تو 1 روپے کے 3 امرود ملے !

دوست : وہ کیسے ؟

میمن : 1 روپے کا میں نے خریدا 1 لیکر بھاگا اور 1 خان نے غصے میں پیچھے پھینکا اور وہ میں نے کیچ کر لیا ..

 

نوکرانی سے شادی

بوائے : پاپا مجھے نوکرانی سے پیار ہے  میں اس سے ہی شادی کروں گا

میجر روھیل : نوکرانی کو رانی بنانے کا نہ سوچو

بوائے : کیوں

میجر روھیل : یہ غلطی میں نے بھی کی تھی بیٹا۔

 

اقبال اور قائد

 اقبال : سستی ہماری بڑی دشمن ہے ۔

قائد اعظم: ہمیں اپنے دشمن سے پیار کرنا چاہیے

 اب بتاؤ کس کی بات مانیں ؟ ؟

 

نئی نسل

ایک صاحب شام کو گھر آئے تو دیکھا کے ان کا 6 سالہ بچہ اپنے گھر کی دہلیز پر اْداس بیٹھا ہے انہوں نے پیار سے بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا اور وجہ پوچھی تو بچے نے کہا پاپا تمھاری بیوی کے ساتھ میرا گزارا نہیں ہو سکتا۔۔۔

 

۱۹۶۵ کی جنگ کی گولہ باری

 انڈین فوجی اپنی ماں کو 1965 کے جنگ کی گولہ باری کے بارے میں بتا رہا تھا تو اس کی ماں بولی بیٹا تم بھاگ کر درخت پر چڑھ جاتے تو فوجی بولا ماں درخت پہلے ہی آفیسرز کے لیے کم پڑگئے تھے۔۔۔