ظلمت کو گھٹا کہنے سے خطرہ نہیں جاتا

مصنف : مظفر وارثی

سلسلہ : نظم

شمارہ : فروری 2012

 

جنرل ضیا الحق نے بزورِ شمشیر ملکی نظامِ سیاست و حکومت کو اسلامیانے کی کوششیں شروع کیں تو
 مظفر وارثی نے کہا کہ
 
ظلمت کو گھٹا کہنے سے خطرہ نہیں جاتا
دیوار سے طوفان کو روکا نہیں جاتا
 
فرمان سے پیڑوں پہ کبھی پھل نہیں آتے
تلوار سے موسم کوئی بدلا نہیں جاتا
 
دعووں کے ترازو میں تو عظمت نہیں ملتی
فیتے سے تو کردار کو ناپا نہیں جاتا
 
اللہ جسے چاہے اْسے ملتی ہے مظفر
عزت کو دوکانوں سے خریدا نہیں جاتا