Siddiq shah

محمد صدیق بخاری


تعارف

محمد صدیق بخاری ایک عالم دین ‘ مفکر ‘مقرر‘ لکھاری اور دانشور ہیں جن کا مقصد اپنی تحریر و تقریر کی ذریعے انسانیت کے اند ر وسعت ‘برداشت اور رواداری کی اقدار کو فروغ دینا اور امت مسلمہ کو آداب اختلاف سکھانا ہے تا کہ فرقہ پرستی اور عدم برداشت کی تلخی کم ہو۔ آپ سمجھتے ہیں کہ اصل انقلاب قوم کے اندر تعلیم کو عام کرنا اور علم ‘ شرافت اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہے ۔
آپ ۱۹۶۱ میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک قصبے پیرمحل میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول اورمیونسپل ڈگری کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ سے حاصل کی ۔آپ سائنس کالج وحدت روڈ لاہور میں بھی زیر تعلیم رہے ۔انٹر میڈیٹ میں سرگودھا بورڈ میں تیسری جبکہ بی اے میں پنجاب یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔آپ بی اے کے اس امتحان میں انگلش کے مضمون میں یونیورسٹی بھر میں اول پوزیشن کے حامل اور اسلامیات میں دوم پوزیشن کے حامل رہے۔بعدازاں پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ایم اے کیا جس میں پرائیویٹ امیدواروں میں پوری یونیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کی۔آپ نے ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں بھی چار سالہ ڈگری حاصل کی ۔ اسی طرح کچھ عرصہ ہیلی کالج آف کامرس اور انسٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنگ لاہورمیں بھی زیر تعلیم رہے۔ آپ نے انسٹیوٹ آف بنکرز ان پاکستان کراچی سے بھی ڈپلومہ حاصل کیا۔المورد انسٹیٹوٹ آف سوشل سائنسزلاہورسے عالم کی ڈگری اور گفٹ یونیورسٹی گجرانوالہ سے اسلامیات میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔
آپ نے دینی تعلیم مختلف مسالک کے علما سے حاصل کی ۔ان میں اہم نا م یہ ہیں۔مولانا محمد یوسف لدھیانوی مرحوم ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ(فارغ التحصیل دارالعلوم دیو بند) ‘ مولانا عبدالرحمان طاہر‘ لاہور ‘ مولانا عمار خان ناصر ‘ گجرانوالہ ‘ علامہ جاوید احمد غامدی ‘ علامہ محمد رفیع مفتی ‘ علامہ طالب محسن ‘ علامہ ساجد حمید ‘ علامہ عبدالستار غوری ‘ ڈاکٹر شہزاد سلیم ‘ ڈاکٹر منیر احمد ‘ ڈاکٹر آصف افتخار ‘ ڈاکٹر نادر عقیل انصار ی ‘ ڈاکٹر مستفیض احمد علوی اور ڈاکٹر حافظ محمود اختر۔
تصوف کے میدان میں آپ کا تعلق مولانا اللہ یار خان ( چکڑالہ) مولانا اکرم اعوان ( منارہ) صوفی محمد سرور ( جامعہ اشرفیہ ) اور سید نفیس الحسینی رحمہم اللہ تعالی سے رہا۔دینی تحریکوں میں آپ کی مناسبت تبلیغی جماعت سے رہی اور آپ ۱۹۸۳ سے ۱۹۹۷ تک عملی طور پر بھی اس میں سر گرم رہے ۔
۱۹۹۵ میں آپ نے لاہور میں ایک قطعہ اراضی مسجد کے لیے وقف کیا اور اس پر اللہ کریم کے فضل وکرم سے ایک ہی سال میں مختلف اہل خیر حضرات کے تعاون سے مسجد کی دو منزلہ عمارت تعمیر کی جو تاحال مسجد علی المر تضی کے نام سے اہل علاقہ کی دینی ضروریات کی کفیل ہے ۔اس مسجد کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ مسجد کسی فرقے یا مسلک کے نام کے ساتھ وابستہ نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کی مسجد ہے۔اس مسجد کے پلیٹ فارم سے جناب صدیق بخاری پچھلے چوبیس برس سے اتحاد امت ‘ برداشت اور امن و محبت کا درس دے رہے ہیں اور الحمد للہ یہ مشن کامیابی سے جاری ہے ۔
 

تحریر و تقریر کا شوق آپ کو سکول و کالج کے زمانہ ہی سے تھا اور اس دوران میں مختلف مقابلہ جات میں حصہ لے کر اعزاز حاصل کرتے رہے۔ 
آپ نے اپنے تحریری سفر کاباقاعدہ آغاز روزنامہ نوائے وقت سے ۱۹۷۸ میں کیا اور اس کے بعد مختلف اوقات میں آپ کے مضامین روزنامہ امروز‘ روزنامہ مشرق اور روزنامہ نوائے وقت میں چھپتے رہے ۔۲۰۰۴ میں آپ نے سوئے حرم کے نام سے ایک ماہنامہ لاہور سے جاری کیا ۔جس کا مقصد اور مشن اس ویب سائٹ کے حوالے سے آپ کے سامنے ہے ۔ یہ جریدہ بھی کامیابی سے اپنے مشن کے ساتھ وابستہ ہے اورالحمد للہ ایک بڑے طبقے کو متاثر کر رہا ہے۔
تصانیف
رواداری اور مغرب۔(اس کتاب میں مغرب کا مسلمانوں کے بارے میں رویہ زیر بحث ہے)
رواداری اور پاکستان( پاکستان میں عیسائی مشنریوں کی صورت حال اس کتاب میں زیر بحث ہے )
بنیاد۔( سوئے حرم میںآواز دوست کے نام سے آپ کے اداریوں کا مجموعہ ۔یہ مجموعہ بے حد مقبولیت حاصل کر چکاہے )
نورالقرآن ۔ ( سات تراجم اور نو تفاسیر کا مجموعہ جس کی چار جلدیں تا حال چھپ کر منظر عام پر آ چکی ہیں۔سورہ البقرۃ ‘ سورہ آل عمران ‘ سورہ النسا ‘ سورہ المائدہ)
 

آپ نے اپنی معاشی جدوجہد سٹیٹ بنک آف پاکستان لاہور سے ۱۹۸۲ میں شروع کی اور بطور جونیئر آفیسر وہاں کام کرتے رہے ۔چونکہ بنک کی آمدن میں سود کا عنصر غالب ہوتا ہے اس لیے آپ نے رضا کارانہ طور پر محض اپنے تقوی کو بروئے کار لاتے ہوئے ۱۹۹۷ میں بنک کی جاب چھوڑ دی اور بعد میں مختلف تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔المور د میں ایم اے اسلامیات کی کلاسز کو بھی پڑھاتے رہے ۔ ۲۰۰۶ سے لے کر تاحال ابو ظبی (متحدہ عرب امارات )کے معروف تعلیمی ادارے اسلامیہ انگلش سکول میں جاب کر رہے ہیں۔
 

جناب صدیق بخاری کاعلمی ‘ عملی اور دینی سفر چونکہ مختلف مسالک کے اساتذہ ‘مختلف شیوخ ‘ مختلف النوع تحریکوں اورجماعتوں سے وابستہ رہا ہے اس لیے آپ کے علم اور رویے میں ہمہ گیریت اور برداشت اورسب کے لیے پیار موجود ہے ۔ اچھی بات کو ہر جگہ سے لینے کے قائل ہیں اور اختلاف کے باوجود باہمی احترام اور محبت کو قائم رکھنے کے موید ہیں۔ اسی لیے آپ اکثر کہا کرتے ہیں
نفرت کے شراروں کو گلابوں میں بدل دے 
 


مضامین

قسط۹۷ نورالقرآن   سات تراجم ، نو تفاسیر محمد صدیق بخاری نورالقرآن میں اصلاً اردو داں طبقے کی تعلیم پیشِ نظر ہے۔اس لیے قصداً عربی تفاسیر سے صرفِ نظر کیا گیا ہے۔لیکن یہ بات بالکل واضح ہے کہ اردو تفاسیر کا ماخذ بھی ،اصل میں، معروف عربی تفاسیر ہ...


          کاندھلہ (ہند ستان )میں ایک مرتبہ زمین کے ایک ٹکڑے پر مسلمانوں اور ہندوؤں کے مابین جھگڑا کھڑا ہو گیا۔دونوں فریق اسے اپنی ملکیت بتاتے تھے۔اور کوئی بھی اپنے دعوے سے دستبردار ہونے کو تیار نہ تھا۔مقدمہ عدالت میں پہنچا اور بالآخر ثالثی پہ م...


قسط۹۹ نورالقرآن  سات تراجم ، نو تفاسیر محمد صدیق بخاری نورالقرآن میں اصلاً اردو داں طبقے کی تعلیم پیشِ نظر ہے۔اس لیے قصداً عربی تفاسیر سے صرفِ نظر کیا گیا ہے۔لیکن یہ بات بالکل واضح ہے کہ اردو تفاسیر کا ماخذ بھی ،اصل میں، معروف عربی تفاسیر ہی...


‘‘الف’’ ایروناٹیکل انجنیرہیں ،ان کی تنخواہ سات لاکھ ماہانہ بتائی جاتی ہے دیگر مراعات اس کے علاوہ ہیں۔ وہ لاہور کی ایک جدید آبادی میں آٹھ کنال کے بنگلے میں رہایش پذیر ہیں۔ ان کے بچے شوئفات سکول میں پڑھتے ہیں جہاں ان کی فیس لاکھوں میں ہے۔ فزکس ’ کیم...


  قسط۱۰۰ نورالقرآن   سات تراجم ، نو تفاسیر محمد صدیق بخاری نورالقرآن میں اصلاً اردو داں طبقے کی تعلیم پیشِ نظر ہے۔اس لیے قصداً عربی تفاسیر سے صرفِ نظر کیا گیا ہے۔لیکن یہ بات بالکل واضح ہے کہ اردو تفاسیر کا ماخذ بھی ،اصل میں، معروف ع...


            یہ کہانی سعودی ہارٹ سرجن ڈاکٹر خالد الجبیر نے اپنے ایک لیکچر میں بیان کی ہے۔ وہ کہتے ہیں،‘‘یہ منگل کادن تھا کہ جب میں نے ایک ڈھائی سالہ بچے کے دل کا آپریشن کیا۔ اگلے دن یعنی بدھ کو اس کی حالت تسلی بخش تھی مگر جمعرات کو دن کے گیار ہ بجے...


قسط ۱۰۱ نورالقرآن  سات تراجم ، نو تفاسیر محمد صدیق بخاری نورالقرآن میں اصلاً اردو داں طبقے کی تعلیم پیشِ نظر ہے۔اس لیے قصداً عربی تفاسیر سے صرفِ نظر کیا گیا ہے۔لیکن یہ بات بالکل واضح ہے کہ اردو تفاسیر کا ماخذ بھی ،اصل میں، معروف عربی تفاسیر ...


(محترم آصف افتخار کے مضمون what if He is سے ماخوذ) زاہد: کیا آپ کافی مطالعہ کر تے ہیں؟ خالد : اتنا تو نہیں ،البتہ میں سوچتا کافی ہوں۔ زاہد: آپ میرے سوالات سے ناراض تو نہیں ہوں گے؟ خالد: امید تو ہے کہ نہیں ہو ں گا۔ زاہد: اگر آپ کو بع...


            وہ ایک خاموش طبع اور محنتی استاد ہیں۔ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدایش کے بعد میں نے اُن سے پوچھا کہ آپ نے اس کا کیا نام تجویزکیا ہے ؟ تو انہوں نے کہا، ‘رئیسہ فاطمہ’۔ میں نے کہا ، یہ نام رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟ وہ تھوڑی دیر کے لیے مزید خام...


  قسط۱۰۲ نورالقرآن   سات تراجم ، نو تفاسیر محمد صدیق بخاری نورالقرآن میں اصلاً اردو داں طبقے کی تعلیم پیشِ نظر ہے۔ اس لیے قصداً عربی تفاسیر سے صرفِ نظر کیا گیا ہے۔لیکن یہ بات بالکل واضح ہے کہ اردو تفاسیر کا ماخذ بھی ،اصل میں، معروف ...


            حکایت مشہور ہے کہ اللہ کا ایک نیک بند ہ کسی سفر پر جا رہا تھاکہ راستے میں اس کاگزر کوڑے کرکٹ کے ایک ڈھیر پر ہو ا جہاں کپڑو ں کے چیتھڑے اورانسانوں کے فضلہ جات پڑے تھے ۔ یہ اپنے ناک کو لپیٹ کر وہاں سے گزر رہا تھا کہ گندگی سے آواز آئی کہ ...


  قسط۱۰۳ نورالقرآن   سات تراجم ، نو تفاسیر محمد صدیق بخاری نورالقرآن میں اصلاً اردو داں طبقے کی تعلیم پیشِ نظر ہے۔اس لیے قصداً عربی تفاسیر سے صرفِ نظر کیا گیا ہے۔ لیکن یہ بات بالکل واضح ہے کہ اردو تفاسیر کا ماخذ بھی ،اصل میں، معروف ...